دعوتِ گفتگو ہے ہر باشعور کیلئے
جو بہتری کا خواہشمند ہے

نائن جی ویژن کیا ہے ؟

پہلا: 9G وژن ایک ڈیجیٹل چینل ہے جو مختلف اہم موضوعات پر اعلیٰ معیار کا مواد پیش کرتا ہے، جس سے انسانی و ریاستی سالمیت اور بہتری کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

دوسرا: 9G ویژن گہرا مطلب یہ ہے کہ یہ نویں نسل ہے اور یہ اس بڑے کینوس پر اپنے اس گزرتے ہوئے زمانے کی آخری نسل ہے، جس طرح ایک زمانے کی آخری نسل طوفان نوح سے پہلے تھی۔ یہ پچھلی نسل پانی کے بہت بڑے سیلاب سے تباہ ہو گئی اور نئی نسل کو دوبارہ سے آباد کرنے کے لیے صرف چند لوگ رہ گئے۔ موجودہ دور کی آخری نسل آگ سے تباہ ہو جائے گی اور  صرف وہی لوگ بچیں گے جنہیں اللہ چاہے گا اور ان سے ایک بار پھر نسل انسانی ایک نئی زندگی کا آغاز کرے گی۔ موجودہ دور ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن کے عروج کا دور ہوگا۔ ہمارا مقصد انسان کی اس نسل کی زندگی کو طویل اور بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

کون سے موضوعات پر بات ہوگی ؟

ہم اپنے سامعین کو آگاہی اور تفریح کے لیے انتظامی، حکومتی، سماجی، سیاسی، تاریخی، مذہبی و اخلاقی معاملات کے ساتھ ساتھ فن و ادب کے حوالے سے بھی بات کریں گے

بنیادی مقصد کیا ہے ؟

اللہ کی اس کائنات کا نظام کیسے چل رہا ہے؟ اس دنیا میں انبیاء کی آمد کی کیا اہمیت ہے؟ اس دنیا میں معاشرے کی بہتری کے لیے نظام کی کیا اہمیت ہے؟ ہمارے حکمران اپنی ذمہ داریوں سے کیوں غافل ہیں، ذاتی مفادات کے غلام کیوں بنے ہوئے ہیں؟

چینل کی تخلیقات کا معیار کیسا ہوگا؟

چینل پر پیش کی جانے والی ویڈیوز کو HD کوالٹی پر برقرار رکھا جائے گا۔

چینل انتظامیہ سے رابطہ کیسے ہو ؟

آپ نائن جی ویژن کی ویب سائٹ یا اس کے دیگر سوشل میڈیا فورم پر موجود  ای میل، واٹس ایپ یا فون کال کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔